کابل 30جولائی(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا): افغان حکام کا کہنا ہے کہ ہلمند صوبے میں طالبان کے ایک حملے میں کم از کم 12 پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں۔ افغان حکام کے مطابق طالبان نے جنوبی صوبے ہلمند میں پولیس کی متعدد چوکیوں کو گھیرے میں لے کر حملہ کیا۔ بتایا گیا ہے کہ ناوا ضلع میں ہونے والے اس حملے میں دیگر 12 پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئے ہیں۔ دوسری جانب طالبان نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ اس واقعے میں 25 پولیس اہلکار ہلاک ہوئے۔ فی الحال ان خبروں کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہو سکی ہے، مگر ماضی میں طالبان ایسے حملوں میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھا چڑھا کر پیش کرتے رہے ہیں۔